انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) اور اسٹیٹ بینک آف انڈیا سے سخت دھچکا لگنے کے بعد شراب کے کاروباری اور کنگ فشر ایئر لائنز کے مالک وجے مالیہ کے لئے قرض کی بازیابی سے متعلق ٹربیونل (ڈي آرٹي) سے بھی آج بری خبر ملی ہے۔
بنگلور واقع ٹریبونل نے کہا ہے کہ برطانیہ کی معروف کمپنی ڈياجو سے لی گئی قریب 7.5 کروڑ ڈالر
(قریب 515 کروڑ روپے) کی رقم پر مسٹر مالیہ کا کوئی حق نہیں ہو گا کیونکہ یہ ساری رقم ان بینکوں کے گروپ کو دی جائے گی جس سے مسٹر مالیہ نے قرض لیا ہے۔
وہیں 900 کروڑ روپے کے قرض کی ادائیگی نہ کرنے کے ایک اور معاملے میں انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ نے مسٹر مالیہ اور ان کی کمپنی کے اہم مالیاتی مشیر کے خلاف منی لانڈرنگ کا کیس درج کیا ہے